ارتغرل غازی کی پہلی جنگ اور سلیمان شاہ کی وفات

السلام علیکم دوست

 آج کا ہمارا ٹاپک ہے ارتغرل غازی کی پہلی جنگ۔۔۔


یہ ساتویں صدی ہجری کا واقعہ ہے جب خوارزم کی شان و شوکت اپنے عروج پر تھی اور وہ آل سلجوق کے بہت سارے علاقوں پر قابض ہو چکے تھے اور وہ ایشیا کی تمام اسلامی سلطنتوں کو فتح کرنا چاہتے تھے۔۔۔ لیکن عین اس وقت جب یہ لوگ مسلمانوں کو تباہ کرنے کے دہانے پر تھے کہ چنگیز خان کی فوج نے طوفان برپا کردیا اور سلطنت خوارزم پاش پاش ہوگئی۔۔۔ اس سلطنت کی تباہی سے ترک قبائل بکھر گئے۔۔۔ کچھ مشرق کی طرف ایران اور شام چلے گئے اور وہاں ترکمانی کے نام سے مشہور ہو گئے۔ اور ساتویں اور آٹھویں صدی ہجری میں کچھ اقتدار بھی حاصل کر لیا۔۔۔ اور کچھ قبائل جنوب کی طرف چل دیئے اور مصر کے سلطان کے ساتھ جنگ بھی کی مگر فتح حاصل نہ کر پائے۔۔۔ یہ قبائل وہاں سے واپس ہوئے اور ایشیائے کوچک میں سلجوقیوں کے ساتھ مل گئے۔۔۔ ارتغرل غازی کا قبیلہ کائی قبیلہ بھی انہیں قبائل میں شامل تھا۔۔۔

کائی قبیلہ اوغوز کے قبیلے کا ایک جزو تھا جو ارتغرل غازی کے والد سلیمان شاہ کی سرداری میں اپنے وطن خراسان کو چھوڑ کر مختلف ممالک سے گھومتا پھرتا شام کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں دریائے فرات کو عبور کرتے ہوئے سلیمان شاہ ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔۔۔ سلیمان شاہ کی وفات کے بعد قبیلہ کے بیشتر حصہ الگ ہوگیا اور کچھ خیمے رہ گئے جو ارتغرل غازی اور اس کے بھائی گندودو بے کے ساتھ ایشیائے کوچک کی طرف روانہ ہوگئے۔۔۔۔

یہ لوگ صرف 4 سو گھرانوں پر مشتمل تھے، جو سلطان علاء الدین کے زیر سایہ پناہ لینے کیلئے قونیہ جا رہے تھے کہ راستے میں انگورا کے قریب ارتغرل غازی کو دو فوجیں لڑتی نظر آئیں۔۔۔ ارطغرل کسی فریق سے واقف نہ تھا لیکن یہ دیکھ کر کہ ایک فوج تعداد کے لحاظ سے کمزور ہے اپنے فقط 440 کے فوجی دستے کے ساتھ کمزور فریق سے مل گیا۔۔۔ درحقیقت یہ فوج سلطان علاء الدین کی فوج تھی جسے تاتاریوں کی بڑی فوج نے گھیر رکھا تھا۔۔۔ ارطغرل اتنی جاں بازی اور بہادری سے لڑا کہ تاتاریوں کو میدان چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔۔۔
ارطغرل کے اس کارنامے کے صلے میں سلطان علاء الدین نے ارطغرل کو سوغوت کو علاقہ تحفتاً دے دیا۔۔۔

یہ تھی خلافتِ عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کے والد ارتغرل غازی کی زندگی کی پہلی جنگ ۔۔۔جس میں انھوں نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاتاریوں کی بڑی فوج کو شکست دے دی۔۔۔

اگر آپ کو بلاگ پسند آئی ہے تو کمینٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں اور اس بلاگ کو اپنے دوستوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔۔۔

۔

Comments

Popular posts from this blog

Real History of Cerkutay in Kurulus Osman

How to Watch Kurulus Osman Series - All seasons (1-2) - English / Urdu Subtitles

Kumrul Abdal History Urdu - کمرل ابدال